حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ٹوئیٹر پیغام میں آیا ہے کہ جو بھی ملک غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے اس کی پوزیشن اپنے عوام میں خراب ہوجائے گی۔ اس پیغام میں آیا ہے کہ اگر امریکی یہ سوچ رہے ہیں کہ علاقے کے مسئلے کو اس طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے تو وہ بڑی غلطی پر ہیں۔
یاد رہے کہ کل بروز منگل متحدہ عرب امارات کے ایک وفد نے وزیر اقتصاد عبدالله بن طوق کی قیادت میں اسرائیل کا باضابطہ دورہ کیا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حکومتوں نے 15 ستمبر کو وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ کی موجودگی میں اسرائیل کے ساتھ صلح اور تعلقات کی استواری کے بارے میں ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ۔ مگر عالمی سطح پر فلسطینی، بحرینی اور دیگر ممالک کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کر کے اس سمجھوتے کی شدید مخالفت کی ۔